جنوبی افریقہ میں بسنے والی ہندو برادری قابل احترام ہے : جنوبی افریقن صدر
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زومانے دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے اور ہم آج ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔جیکب زومانے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہند و برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اورجنوبی افریقہ میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔