سکولی عمارات کی آتشزدگی بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے‘ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر

سکولی عمارات کی آتشزدگی بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے‘ جماعت اسلامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی نے سکولی عمارات کی مسلسل آتشزدگی کو بھارتی ایجنسیوں کی منصوبہ بندسازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامقصد جموں وکشمیر میں بھارتی فوسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹاناہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں عوام سے تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔
انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لیے سامنے آئیں۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ پرامن عوامی احتجاجی تحریک کے دوران سکولوں کو نذر آتش کرنا بلا شبہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے

مزید :

عالمی منظر -