شریف خاندان کی کمیشن اورکرپٹ نظام نے غریبوں کو کنگال اوربدحال کردیا

شریف خاندان کی کمیشن اورکرپٹ نظام نے غریبوں کو کنگال اوربدحال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بادشاہت اوران کی کمیشن اورکرپٹ نظام نے غریبوں کو کنگال اوربدحال کردیا ہے۔صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہاکہ دو نومبرسے پہلے حکومتی درباریوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا ہے خواجہ آصف دبئی بھاگ گئے اورباقی وزرا بھی بوریا بسترلپیٹ رہے ہیں ظلم اورناانصافی کے دورکا آخری وقت آگیا ہے اور قوم جلد ہی ظالم حکمرانوں سے نجات کا جشن منائے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں معصوم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ پاکستان کے حسنی مبارک اوران کے درباریوں کیخلاف درج کیا جائے ،غریب عوام کا خون چوسنے والی جعلی جمہوریت کے دن گنے جاچکے ہیں۔سب سے بڑے درباری کو گرفتار کر کے خبر لیک کرنے کی تحقیقات کی جائے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،یہ لوگ غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں،اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -