بجبہاڑہ، کریری اور سانبورہ میں مزید24نوجوان گرفتار،سانبورہ پانپور میں کریک ڈاؤن کے دوران ڈرون کیمروں کا استعمال

بجبہاڑہ، کریری اور سانبورہ میں مزید24نوجوان گرفتار،سانبورہ پانپور میں کریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ، ضلع پلوامہ کے علاقے سانبورہ اور کریری بارہمولہ میں مزید 24نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے مہند بجبہاڑہ کو محاصرے میں لیکر 7نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے جن میں محمد شفیع ، سجاد احمد ڈار ، شوکت احمد ، بلال صوفی ، شوکت غنی ، شریف نجار اور اعجاز احمد شامل ہیں۔گرفتار نوجوانوں کو سری گفوارہ پولیس سٹیشن میں نظر بند کیا گیا ہے۔ضلع بارہمولہ میں بھارتی پولیس اور فوج کی52آرآر نے علاقہ بنگڈارہ کریری کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی اور تحریک حریت کے کارکن غلام بنی خان سمیت 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار افراد پر بھارتی فوسز پرپتھراؤاور احتجاجی جلوسوں میں شرکت کا الزام لگایا گیاہے۔ لوگوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف زبردست مظاہرے کئے اور گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ قابض فورسز نے سانبورہ پانپور میں سات گھنٹوں کے کریک ڈاؤن کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاریوں کے خلاف علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اورفائرنگ کی۔ سخت ترین محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ مردوں کی اپنے صحنوں میں شناختی پریڈ کرائی گئی، شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور پوچھ تاچھ کی گئی۔ محا صر ے کے دوران ڈرون کیمرے بھی گشت کررہے تھے جن کے ذریعے علاقے میں لوگوں کی نقل وحر کت کی نگرانی کی جارہی تھی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے تمام نوجوان معصوم ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -