دولت پرنظر بچوں کی تعلیم متاثر کرسکتی ہے،دنیاکے امیر ترین شخص بل گیٹس نے اپنی اولاد کو وراثت سے محروم کردیا

دولت پرنظر بچوں کی تعلیم متاثر کرسکتی ہے،دنیاکے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخص اورمائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہاہے کہ وہ اوران کی ان کی اہلیہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں،کیونکہ دولت پر نظر بچوں کی تعلیم متاثرسکتی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں بل گیٹس نے کہاکہ وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا کی سوچ عام والدین کی اپنے بچوں کے بارے میں سوچ سے قطعی مختلف ہے۔
ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنیدل و دماغ میں دولت کا لالچ نہ رکھیں بلکہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ جب اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں تو وہ اپنے اپنے پیشوں کی ملازمت اختیار کریں۔ اگر ان کی نظریں والد کی دولت کی طرف ہوں گی تو وہ اچھی طرح تعلیم حاصل نہیں کر پائیں گے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی دولت بچوں کے لیے بہ طور میراث نہ چھوڑیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے الگ سے کوئی فنڈ قائم نہیں کیا نہ ہی بچوں مستقبل کے لیے رقم مختص کی ہے۔بل گیٹس کا کہناتھا کہ ان کے بیٹے بھی ان کے اس فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی یہی چاہتی ہیں کہ وہ تمام دولت فلاحی کاموں پر صرف کریں۔بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے فیصلے کو نہ صرف بہ خوشی قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے والد کی دولت دنیا میں غربت کا شکار انسانوں کے کام آ رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -