پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگانا بھارت کی پالیسی ہے: سید علی گیلانی

پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگانا بھارت کی پالیسی ہے: سید علی گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) حریت راہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگانا بھارت کی پالیسی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور دہشتگردی پر عملی طور پر نوٹس نہیں لیا جا رہا ۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع سے تیسرے روز ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کشمیری فرنٹ راہنما نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی پاکستانی عوام سے بہت امیدیں وابستہ ہیں مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عزت کو پامال کرنے اور شہریوں کو آزادی کے حق سے محروم رکھنے کے لئے بھارتی دہشتگردی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے الزامات لگانا بھارت کی سوچی سمجھی پالیسی ہے تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا نے چھپ کا روزہ رکھا ہے انہوں نے پاکستان پر بھارتی الزامات کے معاملے میں عالمی دنیا کا بھارت کا ساتھ دینے اور کشمیری عوام پر بھارتی دہشتگردی کا نوٹس نہ لینے کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزید :

عالمی منظر -