دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس نافذ ہو گیا

دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس نافذ ہو گیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال اضافی ٹیکس نافذ ہو گیا ،حرمین شریفین جتنی دفعہ حاضری دینا ہو گی اتنی دفعہ دو ہزار ریال ادا کرنا ہوں گے پاکستانی عمرہ ایجنٹوں نے بائیکاٹ ختم کر کے عمرہ ویزہ لینے شروع کر دئیے ،عمرہ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو60ہزار روپے اپروول فیس کے ساتھ دینا ہوں گے ،حج بھی 60ہزار روپے مزید مہنگا ہونے کا امکان،ملک بھر سے کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت ،تنظیم نے سعودیہ کی طرف سے دو ہزار ریال عمرہ ٹیکس پر احتجاج کیا نہ جلوس نکالا عمرہ غریب کی پہنچ سے ہمیشہ کے لیے دور ہو گیا سعودی حکومت نے دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین جو دوسری دفعہ سعودیہ میں داخل ہوں گے ان کو دو ہزار ریال ادا کرنا ہوں گے ،عمرہ رہائشوں کے ساتھ کم ازکم ڈیڑھ لاکھ جبکہ رہائشو ں کے بغیر صرف عمرہ ویزہ 80ہزار روپے کا ہو گیا ہے حج پر دو ہزار ریال نافذ ہونے کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ حج 60ہزار روپے مزید مہنگا ہو جائے گا سعودی حکومت حرمین شریفین پر حاضری دینے والوں پر زبردستی دو ہزار ریال مسلط کر سکتی ہے یہ سوال مختلف حلقوں سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے ،دو ہزار ریال کے نفاذ کے بعد عمرہ کاروبار 50فیصد کم ہونے،عمرہ زائرین جن کا اس سال حدف10لاکھ ہے بہت زیادہ کم ہونے کا امکان ہے۔

مزید : علاقائی