چنیوٹ :سرگودھا روڈ پر ڈمپروں میں تصادم ، پانچ افراد جاں بحق ، ایک زخمی
چنیوٹ(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) سرگودھا روڈ پر تیز رفتار دو ڈمپروں کی آپس میں ٹکر سے پانچ افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح 6:30بجے ٹرک نمبری MID512جو کہ فصل گند م سے لوڈ شدہ اور اس میں تین اشخاص سوار تھے لالیاں سے چنیوٹ کی جانب آرہا تھا اور ٹرالا نمبری PML742جس میں دو اشخاص سوار چنیوٹ سے لالیاں کی طرف جا رہے تھے راستے میں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عبدالستار ولد شیر خان سکنہ ضلع میانوالی ،مختار احمد ولد عبدالستار ، محمد اسلم ولد بشیر احمد ،شرافت علی ولد لیاقت علی ساکنان بوریوالہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی افراد کو ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ پہنچا دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی مزید چل بسا اور دوسرے زخمی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔