" میں جوکروں سے نہیں ڈرتا" پاکستانی نڑاد کینیڈین فلم سازوقاراحمد کی ہارر فلم آج دکھائی جائیگی
ٹورانٹو (محسن عباس۔ بیوروچیف) نوجوان پاکستانی نڑاد کینیڈین فلم سازوقاراحمد کی ہارر فلم " I am not afraid of clowns " یعنی " میں جوکروں سے نہیں ڈرتا" مشہور امریکی تہوار ہالووین پر کینیڈا میں دکھائی جا رہی ہے۔ مختصر دورانئے کی یہ فلم ایک ایسے جوکر کی کہانی ہے جو نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے کے بعد اپنے ہی جاننے والوں کو قتل کرنا شروع کر دیتا۔ وہ دن کے وقت کام کاج میں مصروف رہتا ہے جبکہ رات کی تاریکی ہوتے ہی ہر روز ایک نئے شکار کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔فلم کے ہدائت کار و مصنف وقار احمد کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے کینی?ڈا میں فلم کی تعلیم مکمل کی ہے۔ اس فلم میں کینیڈین اداکاروں کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی اداکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔31 اکتوبر کو جب شام کی تاریکی پھیلنے لگتی ہے تو امریکہ اور کینیڈا میں منایا جانے والے اس تہوارہالووین پر ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ کے دیگر علاقوں میں جوکر کے لباس میں ملبوس کچھ افراد نے کئی افراد کو قتل اور کئی شہریوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔وقار احمد نے روزنامہ پاکستان سے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس فلم کو ہالووین کے تہوار پر ریلیز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں میں ا?گاہی پید اکی جائے تاکہ وہ مزید کسی قاتل جوکر کے ہاتھوں خطرناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔وقاراحمد پاکستان میں فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ا?ج کل اپنی دوسری فلم " گناہ گار" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی کہانی مقتول پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی کے متعلق ہے۔ کینیڈین فلم کمپنی فرنٹ لائن اس فلم کی شوٹنگ پاکستان، کینیڈا، امریکہ ، انڈیا اور دوبئی میں کر رہی ہے۔