قوم عمران کو رہبر اور سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، ڈاکٹر مراد راس

قوم عمران کو رہبر اور سیاسی مسیحا سمجھتی ہے، ڈاکٹر مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران کو رہبر اور سیاسی مسیحا سمجھتی ہے جو اُن کو کرپٹ حکمرانوں اور اُن کی نام نہاد جمہوریت سے نجات دلائیں گے۔

تحریک انصاف کا ایجنڈا اجتماعی اور انقلابی تبدیلی ہے ہم شریف خاندان سمیت کرپٹ مافیا کو ایوانوں سے نکال کر دیانت دار قیادت کو آگے لائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تین سالہ اقتدار میں عوام کو ڈاکے ،ناکے اور فاقے ملے ہیں، ان تین سالوں میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ،ان کے بنیادی حقوق سلب کرلئے گئے، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،بے روزگاروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،امن وامان کی حالت مزید خراب ہوئی،عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہوگیا، ہر گزرنے والے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4