یوسی 158 میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر دم لوں گا، میاں شبیر حسین
لاہور(خبرنگار) یونین کونسل 158 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر دم لوں گا، سیوریج، واٹر سپلائی اور گلیوں کی تعمیر اور پی سی سی کروانے کے لئے ایم این اے الحاج شیخ روحیل اصغر کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کا آغازکر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مدینہ محلہ میں گلی نمبر45 اور گلی نمبر45ایس اور ارد گرد کی گلیوں کی تعمیر اور پی سی سی کروانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ طارق بھٹی، خالد عمر باؤ، اللہ دتہ، نسیم قریشی ،جنرل کونسلر چاچا قاسم، جنرل کونسلر عمران اشفاق، عدنان بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میاں شبیر حسین نے کہا کہ الحاج شیخ روحیل اصغر کی قیادت اور خرم روحیل اصغر کی نگرانی میں علاقہ میں تریاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔ جس میں یونین کونسل 158 میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے متعدد منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ متعددگلیوں کی تعمیر اور ان کو پی سی سی کروایا جا رہا ہے۔