ٹا ؤن شپ کے مقامی ہائی سکول میں ڈینگی مکاؤ سیمینار

ٹا ؤن شپ کے مقامی ہائی سکول میں ڈینگی مکاؤ سیمینار

لاہور(خبرنگار) ٹا ؤن شپ کے ایک مقامی ہائی سکول میں ڈینگی مکاؤ سیمینار منعقد ہوا ، جس میں سکول کے طلباء و سٹاف نے بھرپور شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سکول کونسل ٹاؤن شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے کہا کہ ڈینگی ایک موزی مرض ہے، جو کہ قابل علاج ہے، اس سے ڈرنا نہیں اس سے لڑنا ہے، اس سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہو گا، پنجاب نے نہایت محترک وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات کے باعث تمام ادارے اور بیورو کریسی محترک ہے، انشا اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں جب ڈینگی آگے آگے اور ہم اس کے پیچھے پیچھے ہونگے، محمد سرفراز خان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے گھر، محلہ اور سکول میں صحت و صفائی کا خیال رکھیں ، اس موقع پر محمد سرفراز خان اور مقرریں نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن شپ کے تمام سکولوں اور علاقہ میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے فوری سپرے کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4