دین اسلام کی امارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے : علامہ ممتاز اعوان

دین اسلام کی امارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے : علامہ ممتاز اعوان

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں مولانا پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا کہ شان نبوت، عظمت رسالتؐ اور مقام ختم نبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبوت و رسالت کا نورانی و روحانی سلسلہ ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کیا اور سید البشر حضرت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کامل و مکمل اور اکمل کرکے ختم کر دیا اور تاج ختم نبوت آمنہؓ کے لال عبداللہؓ کے در یتیم حضرت محمد کریمؐ کے سر اقدس پر سجا کر نبوت و رسالت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4