پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی کی درس قرآن کے حوالے سے خصوصی نشست
لاہور(پ ر)ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے،کہ جس شخص نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دی۔یہ اُسکے لئے بڑا انعام ہے۔قربانی بہت ضروری ہے حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کی رضا کے لئے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کو قربانی کے لئے پیش کر دیا اُنہوں نے مزید کہا۔ کہ اسلام نے حسن عمل جن سلوک انعام پر بہت زور دیا ہے فرمایا کہ اے لوگو جانور ذببح کرتے وقت اس پر احسان کرو، اللہ کی بندگی ایسے کروجیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔اگر وہ تمہیں نہیں دیکھ رہا تو پھر تم اسکو دیکھتے ہو۔