احتجاجی تحریک کی حمایت کردی

احتجاجی تحریک کی حمایت کردی
 احتجاجی تحریک کی حمایت کردی

  


کراچی(اے ا ین این ) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے عمران خان کی احتجاجی تحریک کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان توڑنے کی سازش ہورہی ہے، نوازشریف نے مودی کوبھارتی فوج بارڈر پر مصروف رکھنے کی بات کی ٹیپ بھی موجود ہے،پرویز رشید ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز متحدہ کے بانی سے ملاقاتیں کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے ہمیں کوئی اچھا جواب نہیں ملتا، اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ساری اپوزیشن جماعتوں کو عمران خان کے ساتھ ہونا چاہیے، حکومت کے حمایتی جماعتیں سوچ لیں کہ پاکستان کو بچانا ہے یا نوازشریف کو ۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو نقصان پہنچانے کیلئے حکمران خود کوشش کررہے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس میں ملک توڑنے کی سازشیں ہورہی ہیں حکمرانوں نے خون خرابے کو سازش بنا رکھی ہے پورے اسلام آباد کو سیل کرکے ایک بچے اور ایک آرمی کے کرنل کو شہید کردیا گیا جبکہ نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کو سرحدوں پر مصروف رکھ کر اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، نوازشریف نے مودی کوبھارتی فوج کو بارڈر پر مصروف رکھنے کی بات کی اور وہ ٹیپ بھی موجود ہے، ان کے لوگ پرویز رشید ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز متحدہ کے بانی سے ملاقاتیں کرتے ہیں

مزید : صفحہ اول