دارالحکومت کو میدان جنگ نہ بنایا جائے

دارالحکومت کو میدان جنگ نہ بنایا جائے
 دارالحکومت کو میدان جنگ نہ بنایا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( اے این این ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وفاق اور اپوزیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں ٗدارالحکومت کو میدان جنگ نہ بنایا جائے ٗاحتجاج سب کا آئینی حق لیکن ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں ٗ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ایسے حالات میں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہی بہتر ہے ۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی نواز شریف نے جلسے ، جلوس اور لانگ مارچ کئے ہم نے طاہر القادری کو بھی اسلام آباد میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا بہتر ہے۔ پرویز رشید کا استعفیٰ لے کر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چودھری نثار سے استعفیٰ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر مانگا ہے۔ ہم پر ہمشیہ تنقید کی جاتی رہی آج ثابت ہو گیا ہم ملٹری آپریشن کی جو بات کر رہے تھے وہ درست تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت میں باری کی جو بات کرتے ہیں انہیں بتا دوں باری عوام دیتی ہے لیکن کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ اول -