فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں اضافہ
اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے آئندہ ڈیڑھ سال میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر ہو جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فی صد اضافہ ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں یہ تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے برابر ہو جائیں گی جبکہ ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی 35 سال سے بڑھا کر 45 سال کرنے کی منظوری دی گئی زرائع کے مطابق رینجرز کو ملنے والا انٹرنل سیکورٹی ڈیوٹی الاؤنس اب فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کو بھی دیا جائے گا زرائع کے مطابق اس پر 5 ارب روپے خرچ ہونگے وزیراعظم محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد آج پیر کو وزیر داخلہ اس کا اعلان کریں گے ۔