خان صاحب کے زوال کی وجہ جھوٹ اور الزامات ہیں، مریم نواز

خان صاحب کے زوال کی وجہ جھوٹ اور الزامات ہیں، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خان صاحب کے زوال کی وجہ ان کی سیاسی حماقتیں نہیں بلکہ ان کے جھوٹ اور الزامات ہیں،اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک اور طریقے سے فہم عطا کرتا ہے۔اتوار کو وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کے زوال کی وجہ ان کی سیاسی حماقتیں نہیں بلکہ ان کے جھوٹ اور الزامات ہیں،اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک اور طریقے سے بھی فہم عطا کرتا ہے۔یہ طریقہ انہیں عقل سکھاتا ہے جو دوسروں کے خبردار کرنے سے نہیں سیکھتے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو حکومت کے بارے میں کوئی علم نہیں اور یہ معلوم ہی نہیں کہ حکومتی معاملات کس طرح سے چلائے جاتے ہیں۔ انہیں علم ہونا چاہئے کہ سیکیورٹی اجلاس میں صرف حکومتی اور عسکری حکام شرکت کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -