ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی، ڈونلڈ ٹرمپ پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آئی کی طرف سے متنازعہ ای میل کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان کے بعد امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہیلری کلنٹن کی مقبولیت ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف ایک پوائنٹ زیادہ ہے جبکہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ہیلری کلنٹن سے چار پوائنٹ آگے ہے۔