پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی انتخابات کا مرحلہ مکمل

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی انتخابات کا مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی انتخابات گزشتہ روز مکمل۔چیف الیکشن کمشنر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو بلا مقابلہ صدر ،خرم نواز گنڈاپور کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے جبکہ بشارت عزیز جسپال کو پنجاب، مخدوم ندیم احمد ہاشمی کو سندھ، سلطان الدین شہوانی کو بلوچستان اور خالد محموددرانی کو خیبرپختونخوا کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیے جانے کا اعلان کیا۔صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اعلان کیا کہ چودھری فیاض احمد وڑائچ جنرل سیکرٹری پنجاب، ممتاز علی سیال جنرل سیکرٹری سندھ، راجہ وقار احمد خان جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا، میر عبدالحئی زیب بلوچستان کے جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں۔
مرحلہ منتخب

مزید :

صفحہ آخر -