تحریک انصاف پنجاب بھر میں دفعہ 144 کو آج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی

تحریک انصاف پنجاب بھر میں دفعہ 144 کو آج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی

لاہور(اے این این)پاکستان تحریک انصاف پنجاب بھر میں نافذ کئے گئے قانون دفعہ 144کو آج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پارٹی کی خاتون رکن ڈاکٹر یاسمین راشد اور حافظ ذیشان رشید کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کی خبر فراہم کرنے والوں کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ قوم اور ملک کے یہ مجرم ملک سے فرار نہ ہو سکیں اور اگر اس سٹوری کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس سے ہدایت ملوث پائی گئی تو یہ تشویشناک بات ہوگی کیو نکہ یہ سٹوری مکمل طور پر دشمن ممالک کے بیانات کی عکاسی کرتی ہے۔ میاں محمود الر شید نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل موٹر و ے پر ہونے والے افسوسناک واقعے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کچھ بھی نہیں ہے جبکہ دوسری طرف حکومت پورے پنجاب میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر