روبوٹ سرجن مریض کے حلق کے اندر جاکر سرجری کرے گا

روبوٹ سرجن مریض کے حلق کے اندر جاکر سرجری کرے گا
روبوٹ سرجن مریض کے حلق کے اندر جاکر سرجری کرے گا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)روبوٹ سرجن دیکھنے میں خاص خوف ناک لگتا ہے، یہ رینگتا ہوا مریض کے حلق کے اندر جائے گا اور اس کا آپریشن کردے گا۔ یہ روبوٹ سرجن ایک جوائے اسٹک سے کنٹرول کیا جاتا ہے، اس میں ایک ایچ ڈی کیمرا لگا ہوا ہے۔سانپ جیسا روبوٹ سرجن، آپریشن تھیٹر میں موجود سرجنز کی معاونت کرسکتا ہے۔ یہ لچک دار سانپ کی طرح لہراتا بل کھاتا روبوٹ سرجن ایسی جگہوں کی سرجری میں نہایت مفید ثابت ہوگا جہاں تک سرجنز کے لیے رسائی مشکل ہوتی ہے۔ اس روبوٹ سرجن یا معاون روبوٹ کی تخلیق کا خیال سب سے پہلے 2004ء میں کارنیگی میلان یونی ورسٹی کے روبوٹک انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ہووی چوسٹ کو آیا تھا جس کے نتیجے میں یہ روبوٹ سرجن تیار ہوگیا اور تجارتی بنیاد پر دست یاب اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔اس فلیکس روبوٹک سسٹم میں اندرونی اور بیرونی میکنزم ہیں۔ بیرونی میکنزم کو سرجن آگے بڑھاسکتا ہے جس کے بعد اندرونی اجزا آپریشن کے لیے ایک مضبوط سرجیکل پلیٹ فارم تخلیق کرتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کا منفرد ڈیزائن سرجنز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دیکھ سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ فاصلے تک رسائی حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ کام (آپریشن) کرسکتا ہے۔ اس طرح متاثرہ مقامات زیادہ سے زیادہ واضح ہوکر سرجن کے سامنے آجاتے ہیں۔

مزید : علاقائی