ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی خواب چکنا چور کرکے ٹرافی بھارت نے اپنے نام کرلی
کوالا لمپور(سپورٹس ڈیسک) ملائیشیا میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپیز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ بھارت نے پاکستان 2۔3 شکست دیدی۔ روایتی حریفوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں بھارت نے میچ کے 18 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے دوسرا بھی گول کردیا گیا، تاہم پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرے ہاف میں بھارتی خسارہ کم کرتے ہوئے پہلا گول کیا،تیسرے کوارٹر کے اختتام تک دودو گول سے میچ برابر رہا تاہم چوتھے ہاف میں بھارت نے گول کرکے برتری حاصل کرلی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔بھارت کی جانب سے روپندرپال،عفان یوسف اورتھیماما نے گول اسکور کیے جب کہ پاکستان کی جانب سے علیم بلال اورعلی شان نے گول اسکور کئے۔