شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 255رنز بنالئے

شارجہ ٹیسٹ ، پاکستان نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 255رنز بنالئے

 شارجہ(سپورٹس ڈیسک) تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے کھیل کے پہلے دن 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین کیپس کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اظہرعلی صفراور اسد شفیق بھی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ ایک رن پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سمیع اسلم اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 107 کے مجموعی اسکور پر یونس خان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سمیع اسلم 74 ،کپتان مصباح الحق 53 اور سرفراز احمد 51 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 2 صفر کی واضح برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی