اینڈی مرے اور جوولفریڈ سونگا ویانا اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

اینڈی مرے اور جوولفریڈ سونگا ویانا اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے

ویانا(اے پی پی) اینڈی مرے اور جو ولفریڈ سونگا ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ آسٹریا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں انگلش ٹینس سٹار اینڈی مرے نے امریکا کے جان ازنر کو بآسانی 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے سربیا کے ایوو کرلووچ کو سخت مقابلے کے بعد 5-7 ، 7-5 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی