چھٹا سلطان آف جوہر ہاکی کپ آج ملائیشیا میں شروع ہو گا

چھٹا سلطان آف جوہر ہاکی کپ آج ملائیشیا میں شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھٹے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا آغاز (آج) پیر سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ہو گا، پاکستانی ٹیم افتتاحی روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔ انگلش ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، انگلینڈ نے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے رواں برس دسمبر میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پیش نظر انجری مسائل سے بچنے کیلئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور اس کی جگہ جاپان کو شامل کیا گیا تھا۔ 6 نومبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایشیا کی چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ، پاکستان، انگلینڈ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں، ابتدائی روز تین میچز کھیلے جائیں گے اور افتتاحی میچ میں آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ جبکہ تیسرے میچ میں ملائیشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ یکم نومبر کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 نومبر کو ملائیشیا، چوتھا میچ 4 نومبر کو آسٹریلیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 نومبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 6 نومبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز تیسری اور پانچویں پوزیشنز کے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

B