ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپئن شپ،پاکستان 4قیمتی پوائنٹ کیساتھ سرفہرست

ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپئن شپ،پاکستان 4قیمتی پوائنٹ کیساتھ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)پاکستان نے 49ویں سی ایس آئی ایم ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پہلے روز اپنی برتری قائم کرلی، انٹر نیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے9 رکن ممالک کے درمیان ہونے والی چیمپئن شپ کے ابتدائی دن مرینہ کلب پرمیزبان پاکستان 4 فتوحات اپنے نام کرکے 4 قیمتی پوائنٹس پاکر سر فہرست ہوگئی، ناروے اور روس نے 3،3کامیابیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، بحرین، فن لینڈ، ہالینڈ، ، پ، پولینڈ اور قطر کی ٹیموں نے 2،2 مقابلوں میں جیت اپنے نام کی، ہالینڈ کو ایک بھی مقابلے میں کامیابی نہ مل سکی، یکم نومبر تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں فلسطین بطور آبزرور شریک ہے۔