حکمران ٹولہ افواج پاکستان کیخلاف سازش کرر ہا ہے‘ ذوالفقار علی کھوسہ

حکمران ٹولہ افواج پاکستان کیخلاف سازش کرر ہا ہے‘ ذوالفقار علی کھوسہ

ڈیرہ غازی خان (بیور ورپورٹ) سینئر مسلم لیگی رہنماء سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

نے کہا کہ ملک کے بارڈروں پر بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے دہشت گردی کے بڑے واقعات ہو رے ہیں اور ملک میں سیاسی انتشار عروج پر پہنچا ہوا ہے پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد پوری قوم وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب چاہتی ہے لیکن حکمران ٹولہ اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے پاک فوج کے خلاف سازش بے نقاب ہو نے پر ایک مرکزی وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا گیا حالانکہ وزیر اعظم پر بھی الزامات ہیں حالانکہ انہیں اخلاقاً مستعفی ہو نا چاہئے انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ شریف خاندا ن کی ملک سے باہر دولت کی منتقلی کے حقائق کو سامنے لایا جا ئے اور کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں گرفتاریاں نظر بندیاں ،کینٹینروں سے سڑکیں بند ہوتی دیکھی اور اب یہ مناظر جمہوری حکومت کے دور میں نظر آرہے ہیں ہماری ناکام خارجہ پالیسی سے ایران اور افغانستا ن بھی ہمارا ساتھ نہیں سے رہے ان حالات میں حکمرانوں نے چشم پوشی کر رکھی ہے جس سے حالات کی سنگینی دیکھ کر ہر پاکستانی پریشان ہے ۔

ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر