ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات شایان شان منائی جائینگی‘ سعید اللہ مغل

ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات شایان شان منائی جائینگی‘ سعید اللہ مغل

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمد سعیداللہ مغل نے کہاہے کہ چیف جسٹس پنجاب ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تین روزہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تقریبات نومبر میں شایان شان طریقہ سے منائی جائینگی یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں مختلف اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی کے تعلق رکھنے والے افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں تقریبات کے آرگنائزر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف بھٹی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر حیات، سینےئر سول جج رحمت علی ،سول جج محمد عمران فاروق ، سول جج عامر منظور، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر، سینیئر ہیڈ ماسٹر بشیر احمد چاچک ، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی محمد افضل بھٹی ، پرنسپل گرائمر سکول ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں جہانزیب،سماجی کارکن نوشین ملک ، تاجر راہنماء چودھری محمد سرور، میاں ساجد آصف اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل نے کہا کہ تین روزہ تقریبات12نومبر سے شروع ہوں گی اس دوران عوام کو عدلیہ کے کام کرنے کے طریقہ کار بارے آگاہی بھی دی جائے گی 12نومبر کو منعقد ہونے والے سیمینارمیں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائیگا سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلبا کے درمیان قانون کی بالادستی اور انصاف کی سربلندی کے حوالہ سے تحریر اور تقریری مقابلے ہوں گے اسی طرح فوٹو گرافی اور پینٹنگز کے علاوہ کھیلوں کے بھی مقابلے ہوں گے لیکن ان تمام مقابلوں کا محور و مرکز قانون اور انصاف کی بالادستی کو رکھا جائیگاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سعید اللہ مغل نے کہا کہ اس سلسلہ میں کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں مزید تفصیلات ان کمیٹیوں کے سربراہان سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر