کسی شیطانی قوت کو حرمین کے تقدس سے کھیلنے نہیں دینگے، احمد لدھیانوی

کسی شیطانی قوت کو حرمین کے تقدس سے کھیلنے نہیں دینگے، احمد لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر) ہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ،قائد علامہ محمد احمد لدھیانوی نے حوثی باغیوں کی جانب مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حرمین شریفین تمام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ،اس حملے کو ایمان پر حملہ تصور کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جانب سے مکہ مکرمہ پر داغے گیا میزائل حملہ شیطانی قوتوں کی کارستانی ہے ،مکہ مکرمہ پر ادغے گئے میزائل حملے کو اگرچہ سعودی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا ۔لیکن پھر بھی عالم اسلام میں میں شدید بے چینی اور شدید غصہ پایا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اور خادم حرمین شریفین کا کردار امت مسلمہ کے لیے ہمیشہ قابل تقلیداور قابل قدر رہا ہے ،وہ گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ،ہم حرمین شریفین کے تقدس کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیں گے لیکن کسی شیطانی قوت کو حرمین شریفین کے تقدس سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،انہوں کہا کہ اہلسنت والجماعت تقدس حرمین شریفین کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،علامہ محمد احمد لدھیانوی نے مزید کہا کہ دفاع حرمین شریفین کی تحریک کو ایک بار سرگرم کیا جائے گا ،اور دفاع حرمین شریفین کے تقدس کے لیے بھر پور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر