عمران خان دشمن کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں‘ جاوید اختر

عمران خان دشمن کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں‘ جاوید اختر

شادن لُنڈ ( نامہ نگار ) 2 نومبر کا دھرنا ملکی ترقی میں رکاوٹ اور سی پیک منصوبہ سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش ہے پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے سڑکوں میں لانے کا کیا فائدہ ان خیالات(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی سردار جاوید اختر لُنڈ نے شادن لُنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا عمران خان دشمن کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہو ئے ہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے اگر ان لوگوں نے دھرنا دینا تھا تو پھر عدالت کیوں گئے اس کا مقصد آزاد عدلیہ کو دباؤ میں لانا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام ضمنی الیکشن کی طرح 2 نومبر کے دھرنے کو بھی ناکام بنادیں گے پاکستانی قوم میاں برادران کو اپنا لیڈر سمجھتی ہے عمران اب وزیر آعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں 2018 ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ہی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلعی چےئرمین سردار احمد خان لغاری ہیں حلقہ پی پی 242 ء میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے 35 کلومیٹر روڈ اور سیوریج کی سکیمیں رواں برس شروع ہو جائینگی 2018 ء تک تمام دیہاتوں میں یقینی بنائیں گے انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی پُر زور مرمت کرتے ہوئے کہا اس میں بھارت کا ہاتھ ہے کیونکہ بھارت چاہتا ہے کہ اقوام عالم کی توجہ کشمیر سے ہٹ جائے اس مقصد کے لئے سامراجی طاقتیں عمران کی سپرستی کر رہی ہیں ۔

سردار جاوید

مزید : ملتان صفحہ آخر