سانحہ کوئٹہ کے بعد ملتان ڈویژن میں ہونیوالا ہائی الرٹ ختم ، ناکوں پر تعینات اہلکار دھرنا روکنے کیلئے اسلام آباد روانہ
ملتان(جنرل رپورٹر) سانحہ کوئٹہ کے بعد کینٹ ریلوے سٹیشن سمیت ملتان(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
ڈویژن میں ہونے والی ہائی الرٹ سکیورٹی ختم‘ ناکوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی ہٹا کر اسلام آباد دھرنا روکنے کے لئے بھجوادیا گیا ‘کوئٹہ دھماکہ کے فوراً بعد ملک بھر کی طرح ریلوے سٹیشن کی حدود میں پولیس اہلکار وں نے ناکے لگادےئے تھے اور مسافروں کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد سٹیشن حدود میں داخل ہونے دیا جاتا رہا۔مگر دھماکہ کو چند روز گزرنے کے بعد ہی سکیورٹی دوبارہ ختم کردی گئی ہے ریلوے سٹیشنوں سمیت شہر کے کسی مقام پر کوئی اہلکار تعینات نہیں ہے سکیورٹی حکام نے اس بارے بتایا کہ تمام پولیس اہلکار دھرنا روکنے کی ڈیوٹی پر بھجوائے گئے ہیں ان حالات میں تھانوں میں بھی اہلکار نہیں سرکاری اداروں کو کہاں سے فراہم کریں۔جو اہلکار ملتان میں ہیں انہیں صرف پی ٹی آئی کے مظاہرین کو کنٹرول کرنے اور گرفتاریوں کے ٹاسک دےئے گئے ہیں اس بارے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دھرنے سے خوفزدہ ہونے کی بجائے سکیورٹی بہتر بنانے پر توجہ دے۔