اسلام آباد پر یلغار کرنیوالے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں‘مشاہد اللہ

اسلام آباد پر یلغار کرنیوالے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں‘مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عبدالحکیم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر یلغار کرنے والوں میں کسی بھی پی ٹی آئی کے بڑے رہنما ء کا(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بیٹا شامل نہیں ،بلکہ نوجوانوں کو گمراہ کر کے قانوں کے خلاف اکسیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان مسلم لیگ سٹی عبدالحکیم کے صدر اور مرکزٰی کونسل کے رکن علی اکبرصدیقی کے ہمراہ ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،مشاہد اللہ خان نے کہا۔کہ مسلم لیگی کارکن عوام کو عمراں خان کے اصل عزائیم سے آگاہ کریں ، کہ وہ اقصادی راہدری کی تعمیر کو بند کرنے کے لئے ہنگامے کر بھی رہا ہے وہ نوجوانوں کو جھوٹے وعدے کر کے اور انکوورغلاء کر آگے کر دیتا ہے ، مگر نہ ہی عمران کا اور نہ ہی اس کے دائیں اور بائیں کھڑے ہوئے صف اول کے پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محود قریشی،جہانگیر ترین ،اپنے اپنے بیٹوں کو ساتھ لیکر آگے کیون نہی کرتے،انھوں نے کہا کہ جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا،اس کے خلاف قانون کے مطابق ہی کاروائی ہو گی،اس موقع پر علی اکبر صدیقی نے کہا،کہ ہم نے علاقہ مین مسلم لیگی کارکنوں کو بڑی مشکل سے قابو میں کر رکھا ہے ،ہم نے ان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے بتایا ہے عمران پناما لیکس کے لئے نہیں اقتصادی رہداری کی مخالفت کر کے ملک میں انارکی پیدا کر کے حکومت حاصل کرنے کے لئے خواہاں ہیں۔