کڑی نگرانی ، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما، کارکن پولیس کو چکما دے گئے

کڑی نگرانی ، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما، کارکن پولیس کو چکما دے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ خانیوال ‘ میلسی ‘ فتح پور ‘ قطب پور ‘ عبدالحکیم ‘ ڈاہرانوالہ ( کرائم رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنا میں شرکت سے روکنے کیلئے ملتان(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سمیت جنوبی پنجاب بھر میں کارکنوں کو پکڑنے سے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی اسلام آباد روانگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ شہروں کے داخلی وخارجی کے راستوں پر پولیس کے ناکے لگادئیے گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ ملتان پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو پکڑنے کے لیے تیاریاں مکمل ۔تھانوں سے نفری غائب ۔ دوسری جانب گزشتہ روز ملتان پولیس ٹولیوں کی شکل میں ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے ملتان کے مختلف چوکوں او ر چوراہوں پر موجود رہی۔اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر کڑی نظررکھی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او ملتان کی جانب سے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکروں اور رہنماوں کی جو فہرستیں انہیں فراہم کی گئی ہیں ،آج سے ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔دریں اثنا ء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر اور2نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے ایم پی اے ظہیر الدین خان علیزئی کے گھر سے PP-194کاضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان علیزئی کی قیادت قافلہ ریلی کی شکل میں روانہ ہورہاہے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکت تھی اس موقع پر حسن خان علیزئی نے کہاکہ یہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے تحریک انصاف کے ورکروں کوروکنے کیلئے ملتان سے اسلام آباد جانے والے راستوں پرکنٹینر کھڑے کردیئے گئے ہیں جوحکومت کی گھبراہٹ اوربدحواسی 2نومبر سے پہلے ہی سامنے آ چکی ہے خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع خانیوال میں گزشتہ کئی روز سے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افراد نے تحریک انصاف کے لیڈوں اور کارکنوں کی فہرستیں بنارہے تھے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں کی کسی بھی وقت گرفتاریاں متوقع ہیں جبکہ ضلع پولیس خانیوال نے اسلام آباد جانے والوں قافلوں کو روکنے کے لئے درجنوں کنٹینر اور ٹرالہ پکڑ لیے ہیں اور کسی بھی وقت ان کو روڑوں پر رکھ کر راستے بلاک کیئے جائیں گے ۔ ضلع پولیس نے ضلع کے مختلف مقا مات پر سڑکو ں کو بلا ک کرنے کے ئے پل رانگو ، میا نچنو ں ، جہانیا ں میں کنٹینرز قبضے میں لے لئے ہیں تا کہ تحریک انصا ف کے اسلا م آباد دھرنے کیلئے جانے والو ں کو روکا جا سکے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر pp238نواب علی رضاخان کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ بنی گالہ پہنچ گیا انھوں نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگارکھے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد نہیں جانے دیا جارہا تاہم پی پی 238کے کارکن اور رہنمابنی گالہ پہنچ چکے ہیں اور ہم چیئر مین عمران خان کی کال پر بنی گالہ میں موجود ہیں اور ہم جتنے روز بھی رکنا پڑا رکیں گے اور نواز شریف کے احتساب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔اس موقع پر یونین کونسل کھرالہ کے چیئر مین سید علمدار شاہ یوسی چیئر مین وتحصیل جنرل سیکریٹر ی مبشر حسن خان سگو۔ نعیم اللہ خان ترین ،ملک نور محمد کھنڈ ۔ اعظم خان گنب ۔محمد رمضان گجر سمیت دیگر کارکن بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ فتح پور سے سٹی رپرٹر کے مطابق پنجاب حکومت نے فتح پور او ر گردونواح میں پی ٹی آئی ورکروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، تھانوں کی حدود پر قائم چیک پوسٹوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں ، کنٹینرز کی مدد سے راستے بلاک کرر کھے ہیں، اور ہر گزرنے والی گاڑی کی جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہیں وہاں اس کی مدد اور جہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں وہاں سے ہر گزرنے والی مسافر گاڑیوں کی تصاویر بھی لی جا رہی ہیں، ان ناکوں کی وجہ سے مقامی گزرنے والے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا بھی ہے ۔ قطب پور سے نامہ نگا رکے مطابق 2نومبر کو ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکنوں کو شرکت میں روکنے کے لیے ضلع لودہراں کی پولیس نے حکومتی احکامات کی بجا آوری کے لیے نورگڑھ ،ٹبہ سلطا ن پور روڈ،قطب پور ،اڈہ ذخیرہ ،خانیوال لودہراں قومی شاہراہ سمیت دیگر راستوں پر بیرئیر لگا کر بسوں ،ویگنوں اور کاروں کو روک کر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔اس موقع پر اسلحہ سے لیس پولیس اہلکار الرٹ نظر آئے ۔جبکہ بعض کارکن چور راستوں کواستعمال کرتے ہوئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے لاک ڈااؤن کرنے کے اعلان کے بعد ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ہیڈ سدھنائی کے مقام پرکنٹینر لگا کر اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے،اور کسی بھی قسم کی ٹریفک کو گزرنے نہیں دیا جارہا یے ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے دو نومبر کے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ڈاہرانوالہ اور گردونواح میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر پر کڑی نگرانی رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ڈاہرانوالہ تھانہ کے SHOچوہدری ندیم اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے پولیس پوری طرح سے قانون کی عملداری یقینی بنائے گی قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ،