حکومت مستحکم، اس کیخلاف کوئی الائنس کامیاب نہیں ہو سکتا‘ احمد یار ہنجراء
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے، دھرنا دینے والے ملک کی سا لمیت اور حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرناچاہتے ہیں، موجودہ حکو مت مستحکم ہے اسکے خلاف کسی قسم کا ا لائنس کامیاب نہیں ہو سکتا ، عمران خان کے دھرنے کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور اب انہیں اس ڈرامہ کو ختم کرکے سیاسی افراتفری سے گریز کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکو جمہوریت اور ملکی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہوپا رہی، مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 176اورحلقہ پی پی251میں ترقی وخوشحالی کے منصوبوں پراربوں روپے کے فنڈز خرچ ہو رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان30سال سے عوام کی خدمت میں بھر پور کردار ادا کر رہاہے،عوامی مسائل کے حل کیلئے 24گھنٹے ان کے دروازے کھلے ہیں،الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کی قیادت میں ان کا خاندان عوامی خدمت کے جذبہ سے شرسار ہو کرعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔