ملتان کیٹل مارکیٹ کمیٹی افسران کی ملی بھگت ‘پارکنگ فیس شیڈول جاری نہ ہوسکا

ملتان کیٹل مارکیٹ کمیٹی افسران کی ملی بھگت ‘پارکنگ فیس شیڈول جاری نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )ملتان کیٹل مارکیٹ کمپنی افسران کی ملی بھگت کے باعث پارکنگ فیس کا شیڈول جاری نہ ہوسکا ، 4کروڑ 70لاکھ میں پارکنگ کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکہ دار نے من مانی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
پارکنگ فیس وصول کرنا شروع کردی ہے ، ٹرالرز، پک اپ، شہزور سمیت دیگر گاڑیوں کی پارکنگ فیس میں ہزاروں روپے اضافہ کے باعث بیوپاری پریشان اور ملتان کی منڈی مویشاں میںآنے کے بجائے دیگر منڈیوں کا رخ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان کیٹل مارکیٹ کمپنی انتظامیہ کی جانب سے پارکنگ فیس وصول کرنے کا ٹھیکہ جاری کردیاہے لیکن ٹھیکہ دار کو نہ تو پارکنگ کیلئے جگہ دی گئی ہے اور نہ ہی شیڈول طے کیاگیا ہے۔ پارکنگ ٹھیکہ دار نے ٹرالر کی منڈی میں انٹری کیلئے 3000روپے، ٹرک کی 2000روپے، شہزور کی 1500روپے فیس وصولی شروع کردی ہے جبکہ ان گاڑیاں سے جانور واپس لیجانے پر بھی اسی تناسب سے پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے، پارکنگ فیس کی اضافی وصولی کے باعث جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی منڈی مویشیاں کے بیوپاریوں کو اضافہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں ، پارکنگ اور دیگر سہولیات کی اضافی فیس وصولی پر بیوپاریوں نے ملتان منڈی مویشیاں کے بجائے دیگر شہروں کی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے جس سے منڈی مویشیاں ملتان کی انعقاد کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔