عمران گفتار کا غازی‘ اندر سے کھوکھلے‘ تبدیلی اس کے بس کی بات نہیں‘ جمشید دستی
کوٹ سلطان(نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے کہا ہے کہ عمران خان گفتارکا غازی ، عملی طور پر کھوکھلا ہے ،تبدیلی کا خواب اس کے بس کی بات نہیں ،حکومت اور اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں ،حکومت اور اپوزیشن کے بیشتر سیاست دان آف شور کمپنیوں(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کے مالک ہیں،موجودہ حکمران اور اپوزیشن نے ملک بھر کے عوا م کو یر غمال بنا رکھا ہے ،عوامی راج پارٹی کے منشور میں کرپشن کی سزا موت ہے،اقتدار ملا تو کرپٹ عناصر کوسرعام تختہ دار پر لٹکائیں گے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا ،ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے کہا کہ تشدد کی سیاست غلط ہے ،احتجاج جمہوری حق ہے ،مگر عمران خان نے احتجاج کو بھی تماشا بنا رکھا ہے ،جس کی وجہ سے ان کے اپنے کارکن اب اکتا چکے ہیں ۔