صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہیڈ ماسٹرز کو ایک تا 6 سال کی عمر کے بچوں کے کوائف اکٹھے کرنیکا حکم

صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہیڈ ماسٹرز کو ...

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان)حکو مت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام پرائمری(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اسکولوں میں داخلہ مہم کوسو فیصد یقینی کامیاب بنا نے کے لیے اسکول ہیڈ ماسٹروں کوایک سال سے لیکر6سال کی عمر کے بچوں کے کوائف اکھٹے کر نے کاحکم دے دیا تفصیل کے مطا بق پنجاب حکو مت نے سرکاری پرائمری تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کو سوفیصد یقینی کامیاب بنا نے کے لیے اسکول سربرہان کو ایک سال سے لیکر6سال کی عمر کے بچوں کے کوائف اکھٹے کر کے اُن کے والدین سے رابطہ کرتے ہوئے اُنہیں بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروا نے کے لیے پابند کر نے کا حکم دیا گیا ہے اسکول سربرہان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے اسکول کی یونین کونسل سے بچوں کا ریکارڈ حاصل کر کے باآسانی بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے اُ ن سے معلومات حاصل کریں کہ اُن کے بچے تعلیم حاصل کر نے کے لیے اسکول میں داخل ہیں یا نہیں اگرکسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل نہیں کررہے تو اُنہیں سرکاری پرائمری تعلیمی اداروں میں داخل کروا نے کے لئے قائل کر نے کاحکم دیا گیا ہے یہ اقدام سرکاری تعلیمی اداروں میں روز با روز بچوں کے داخلہ میں کمی کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر