میپکو میں نیا تجربہ ‘ لائن سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ ایس ڈی او لگانا شروع کردیا

میپکو میں نیا تجربہ ‘ لائن سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ ایس ڈی او لگانا شروع کردیا

ملتان ( اعجاز مرتضیٰ سے )میپکو انتظامیہ کا نیا تجربہ‘ لائن سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ ایس ڈی او لگانا شروع کر دیا ‘ رزلٹ ملنے پر مزید لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی او لگا دیا جائے گا ‘ معلوم ہوا ہے کہ میپکو انتظامیہ نے مختلف سب ڈویژنو ں میں لائن سپرنٹنڈنٹس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کو ایس ڈی او لگانا شروع کر دیا ہے ‘اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لائن لاسز ‘ ریکوری اورکیمرہ ریڈنگ میں میپکو انتظامیہ بیشتر اسسٹنٹ انجینئرز/ایس ڈی اوز کی کارکردگی سے مایوس ہے‘اس لئے ان ایس ڈی اوز کو باور کرایا جارہا ہے کہ اگر کارکردگی بہتر نہ کی تو لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی اوز لگایا جا سکتا ہے‘اس سلسلے میں میپکو انتظامیہ نے قصبہ مڑل میں لائن سپرنٹنڈنٹ جام قیوم‘ علی پور سادات میں راؤ اسلم بابر اور شجاع آباد سب ڈویژن میں مسعود مجید ایل ایس کو ایس ڈی او تعینات کر دیا ہے‘واضح رہے کہ میپکو انتظامیہ نے بطور ایل ایس ون 10سال سروس مکمل کرنے اور ڈی پی ای کورس کرنے والے 171لائن سپرنٹنڈنٹس کو تقریباً 8ماہ قبل سکیل17میں ترقی دی تھی ‘گزشتہ دنوں 32سینئر لائن سپرنٹنڈنٹس کے انٹرویو کئے ‘ان میں سے 3کو ایس ڈی او تعینات کر دیا ہے ‘ذرائع کے مطابق اگر ان لائن سپرنٹنڈنٹس نے کارکردگی دکھائی اور یہ تجربہ کامیاب رہا تو مزید لائن سپرنٹنڈنٹس کو ایس ڈی او تعینات کر دیا جائے گا‘ میپکو انتظامیہ کے ان اقدامات سے ایس ڈی اوز محتاط ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔

میپکو نیا تجربہ

مزید : ملتان صفحہ آخر