80 ووٹرز کی حمایت کا دعویٰ ‘ غلام محی الدین چشتی کے ضلع کونسل وہاڑی کی ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر کامیابی کے امکانات روشن
میلسی،گگو منڈی ( نا مہ نگار)غلام محی الدین چشتی کے ضلع کونسل وہاڑی کی ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر کامیابی کے امکان روشن ہو گے۔(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ذرائع کے مطابق حکومتی چئیر مین ضلع کونسل وہاڑی امیدوار غلام محی الدین چشتی کو ضلع کونسل کے ممبر بننے کے لئے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر الیکشن لڑوا یا جا رہا ہے۔ جس کے لئے ایم این اے وہاڑی طاہر اقبال چوہدری نے اپنے بھائی زاہد اقبال چوہدری کو چیئر مین ضلع کونسل نامزد نہ کرنے پر مخالفت کی ۔ اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر رضوان ڈاہا کو غلام محی الدین چشتی کے مدمقابل امید وار نا مزد کر کے کا غذات بھی جمع کروا دئیے گے ہیں ۔ ان کے ہارٹ سپورٹر ایم پی اے نعیم خان بھابھہ کے بعد دیگر اراکین اسمبلی نے بھی غلام محی الدین چشتی کو حمایت کا یقین دہانی کروا دی ہے۔جس کے بعد ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہو گے ہیں۔ جبکہ رضوان ڈاہا کوطاہر اقبال چوہدری گروپ کے ساتھ اپوزیشن کے حمایت بھی حا صل ہو سکتی ہے۔ ذرائع نے دعوعیٰ کیا ہے کہ غلام محی الدین کو 105 میں سے 80 ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔