ملک دشمن عناصر فرقہ وارنہ فسادات کی سازش کررہے ہیں، ابوالخیر زبیر

ملک دشمن عناصر فرقہ وارنہ فسادات کی سازش کررہے ہیں، ابوالخیر زبیر

ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کراچی مجلس عزاء پر فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد کی ہلاکت درجنوں افراد کے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر ان واقعات کی آڑ میں پاکستان میں فرقہ وارانہ فساد ات کرانے کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کرسکیں انہوں نے تمام مکاتکب فکر کے لوگوں بالخصوص علماء مشائخ ،دانشوروں اور زعماء ملت سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں اور اتحاد واخوت کے رشتے کو مزید مضبوط کریں تاکہ دشمن کی سازشوں کوناکام بنایا جاسکے جوملک میں انارکی پھیلا کرپاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی کڑیاں بھی کوئٹہ کے سانحات سے ملتی ہیں سیکورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی دھشت گردانہ کاروائیوں کاازسر نو جائزہ لیں اور ملک دشمن قوتوں کے آلہٰ کار عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لا ئیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر