چوہدری نثار سے استعفیٰ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر مانگا: یوسف رضا گیلانی

چوہدری نثار سے استعفیٰ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر مانگا: یوسف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو ہو رہا ہے ، عدلیہ کے فیصلے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے دونوں فریقین عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں احتجاج عمران خان کا آئینی حق ہے لیکن ہم سیاست میں تشدد کے خلاف ہیں پرویز رشید کا استعفی لے کر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں تمام سیکورٹی ادارے شامل ہیں خبر کے پیچھے کون تھا جلد سامنے آ جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید نیاز کی والدہ محترمہ کی عید گاہ لال کرتی کینٹ میں قل خوانی میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بھی نواز شریف نے جلسے ، جلوس اور لانگ مارچ کئے ہم نے طاہر القادری کو بھی اسلام آباد میں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ایسے حالات میں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا بہتر ہے ا نہوں نے کہا کہ ہم نے چودھری نثار سے استعفی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے پر مانگا ہے۔ ہم پر ہمشیہ تنقید کی جاتی رہی آج ثابت ہو گیا ہم ملٹری آپریشن کی جو بات کر رہے تھے وہ درست تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت میں باری کی جو بات کرتے ہیں انہیں بتا دوں باری عوام دیتی ہے لیکن کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔
گرفتاری