تحریک انصاف کے مسلح کارکنان کرین اورٹرالر اٹھا کر لے گئے وزیر داخلہ کی تصدیق

تحریک انصاف کے مسلح کارکنان کرین اورٹرالر اٹھا کر لے گئے وزیر داخلہ کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مسلح کارکنان این ایچ اے کی ہیوی کرین اورٹرالر اٹھا کر لے گئے اس امر کی تصدیق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کی ہے پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے بتایا کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا سے 1200مسلح افراد آئے تھے اور اٹک کے قریب روکے جانے پر ان کا پنجاب پولیس سے تصادم ہوا ایک ڈی ایس پی اور ایک ایس ایچ او زخمی ہوا دیگر اہلکار بھی زخمی ہوئے پولیس غیر مسلح تھی اور 45منٹ تک یہ تصادم جاری رہا اور خیبر پختونخوا سے آنے والے یہ مسلح افراد این ایچ اے کی ہیوی کرین اور ٹرالر بھی ساتھ لے گئے اسی طرح گذشتہ روز 450 لوگوں کا قافلہ بنی گالا اسلام آباد کے قریب پہنچا ان کی چیکنگ ہوئی تو ان تما م لوگوں نے دوڑیں لگا دیں ان میں سو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا باقی جنگل میں روپوش ہو گئے اور بعض لوگ راولپنڈی فرار ہو گئے ان کی گاڑیوں سے 7کلاشنکوفیں 1آنسو گیس کے شیل پھینکنے کی گن 7بلٹ پروف جیکٹس اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمدہوئی ہیں آج عدالت کو سب کچھ دکھائیں گے یہ کسی روایت ڈالنا چاہتے ہیں جب سپریم کورٹ نے بلا لیا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں لاک ڈاؤن نہیں ہو سکتا۔