سندھ ورکرز کنونشن تحریک کو منظم کرنے کا باعث بنے گا ، معراج الہدیٰ

سندھ ورکرز کنونشن تحریک کو منظم کرنے کا باعث بنے گا ، معراج الہدیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(بیورو رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی ٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی جانب سے 26،27 نومبر کوباغ جناح مزار قائد کراچی میں منعقد ہونیوالا سندھ ورکرز کنونشن جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک احتساب ، کرپشن فری پاکستان مہم کو مذید موثر و منظم بنانے کا باعث بنے گا، کنونشن میں سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں گاؤں دیہاتوں سے کارکنان و لوگ بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کی سیاسی قوت کا اظہار کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روزدفتر مہران مرکز سکھر میں اپرسندھ سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کے امرائے جماعت اسلامی و ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو، نائب امراء نظام الدین میمن، ڈپٹی سیکریٹری محمد عظیم بلوچ، امیر ضلع جیکب آبادعبدالحفیظ بجارانی ، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا سلطان لاشاری، امیر ضلع لاڑکانہ کاشف سعیدشیخ، امیر ضلع گھوٹکی تشکیل صدیقی ، امیر ضلع خیر پور امتیا ز سہتو، امیر ضلع کشمور حافظ سلیم اللہ خلجی، امیر ضلع شکارپور عبدالرحمان منگریو ، امیر قمبر شھدادکوٹ نصیر سومرو، امیر ضلع دادو مولانا واحد بخش سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں 26 ،27 نومبر کو باغ جناح مزار قائد کراچی میں منعقد ہونیوالے جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کاجائیزہ لیا گیا اور امرائے اضلاع نے اپنے اضلاع کی سہ ماہی رپورٹس پیش کیں، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہد یٰ صدیقی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ورکرز کنونشن میں کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، ضلعی و مقامی ذمہ داران اپنی توانائیاں صوبائی پروگرام کی تیاریوں کیلئے وقف کر دیں، انہوں نے کہا کہ سندھ ورکرز کنونشن تاریخی کنونشن ثابت ہوگا جس میں قائدین خطاب کریں گے اور ملک و صوبہ سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار اور ہدایات دیں گے ، انہوں نے مذید کہا کہ احتساب اب ملک کا قومی نعرہ اور مطالبہ بن چکا ہے جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کر کے احتساب کیجانب پیش قدمی کا آغاز کیا، غیر جانبدارانہ شفاف انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے آئینی درخواست دائر کی جس پر عدالت عظمی ٰ نے وزیر اعظم سمیت فریقین کونوٹس جاری کیے ہیں جو انصاف اور احتساب کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے ،جس نے جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے جانیوالے کڑے احتساب کے مطالبہ کو تقویت دی ہے،انہوں نے کہاکہ غیر جانبدارانہ شفاف احتساب کے بغیر آئندہ عام انتخابات بے معنی ہونگے، ضروری ہے کہ پہلے احتساب کیا جائے اور ملک کو کرپشن فری بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سندھ ورکرز کنونشن احتساب کو یقینی بنایا جانے اور جماعت اسلامی کی دعوت و تنظیم کو عام کرکے مذید مستحکم کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔