بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، گیس بحران نے بھی سر اٹھا لیا، تاجر سراپا احتجاج

بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، گیس بحران نے بھی سر اٹھا لیا، تاجر سراپا ...

ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ سیت پور ‘ خان پور (سٹاف رپورٹر ‘ جنرل رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا ۔ گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ملتان کے تاجر سراپا احتجاج ، اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ‘ٹرپنگ‘وولٹیج کی کمی اور شٹ ڈاؤن سے صارفین عاجز آگئے‘تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ اس کے علاوہ ایک طرف وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ نے عوام کو بے حال کر رکھا ہے تو دوسری طرف شٹ ڈاؤن کے نام پر گھنٹوں بجلی کی بندش سے صارفین اذیت میں مبتلا ہیں‘نواحی علاقوں میں تو بدترین صورتحال ہے جہاں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے ‘گزشتہ روز اتوار کو بھی بیشتر سرکاری اداروں میں چھٹی کے باوجودطویل لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اووربلنگ اورسوئی گیس کی بندش کی وجہ سے تاجر اورعوام کامعاشی قتل عام کیاجارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے گردیز مارکیٹ گلگشت میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اووربلنگ اورٹیکس سرچارج کی بھرمار کی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشان ہے ۔ گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں اورعوام کے گھروں کاچولہا ٹھنڈا کرکے حکومت اپنے خلاف تاجر عوام دشمنی کاثبوت پیش کررہی ہے ۔ اگرغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اووربلنگ اورگیس کی بندش کاسلسلہ بند نہ کیاگیا تو تاجر برادری واپڈا اورسوئی گیس کاگھیراؤ کرے گی اورحالات کی تمام ترذمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوگی ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں نوید ظفر ،خادم حسین ،فرحان ،وحید ،عثمان ،ندیم ،ازور ،رشید ،افضل ،جاوید ،حارث ،علی ،ودیگر نے شرکت کی ۔ کوٹ ادو سے نامہ نگا رکے مطابق کو ٹ ادومیں بجلی اور گیس کی غیراعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ بدد ستو ر جا ری نما زیو ں کو نما ز کے ٹا ئم اور خواتین کو کھا نے کی تیا ری میں شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑتا ہے ،شہر یوں عنا ن خا ن ، تیمو ر احمد خا ن ،محمد یو سف ،محمد نادر اور حسیب خا ن کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکا روں نے بجلی کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ میں اچانک اضا فہ کر دیا ہے جس کی وجہ گھروں اور مسا جد میں نما ز کے ادا گی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے جبکہ موسم سرما کے آغازمیں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کی کو ئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر