کوئٹہ ،سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،دیسی بم اور32کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
کوئٹہ(اے این این) بلوچستان کے علاقے چھتراور سیاب نالہ کے قریب فرنٹےئر کور اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کردیئے، دیسی ساختہ بم اور32کلو گرام بارودی مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چھتر میں ایف سی اور حساس اداروں نے دہشتگردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ٹھکانے مسمار کرکے 20کلو گرام بارودی مواد ‘اسلحہ اور تخریب کاری کے منصوبوں میں استعمال ہونیوالے مواد بھی برآمد کرلی گئی ۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سیاب نالہ میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دیسی ساختہ بم اور12کلو گرام اینٹی ٹینک مائنز برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا مزید تحقیقات جاری ہے۔