پی ٹی آئی کی ریلی ، نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مزار قائد کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں بعض افراد نے نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین کو نقصان پہنچا یا،کیمرہ مین سے بد سلوکی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی میں موجو د چند شر پسند عناصر نے ایک نجی چینل کے کیمرہ مین سے بدسلوکی اور اس سے موبائل فون بھی چھین لیا ہے۔ریلی میں بعض افراد کی جانب سے نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر بھی حملہ کیا گیا۔پی ٹی ا?ئی کارکنان کی جانب سے میڈیا کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور ڈرائیور پر بھی تشدد کیا گیا