مردان‘بارات کی گاڑی اُلٹنے سے خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق
مردان (بیورورپورٹ) ہری پور سے پشاور میں شادی تقریب کے لئے جانے والے خاندان کی گاڑی موٹر وے پر بے قابو ہوکر الٹ گئی ، دادی دو کمسن نواسیوں سمیت جان بحق جبکہ میاں بیوی اوربیٹی زخمی ہوگئے موٹروے اور اسپتال ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مکان کالونی ہری پور کے 30سالہ رہائشی عادل محمد ولد محمد صادق اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے موٹرکار میں اجپنی والدہ بیوی اوربچوں کے ہمراہ جارہاتھاکہ رشکئی اور چارسدہ انٹرچینج کے درمیان علاقہ472نارتھ میں عادل محمد سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کی ماں مسماۃ (ر) ایک سالہ بیٹی عارفہ عادل اور چارسالہ علوینہ عادل موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ عادل محمد اس کی بیوی مسماۃ (م) اور تین سالہ بیٹی نورالعین زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں خاتون کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔