قبائلی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا وقت آ گیا :امیر حیدر خان ہوتی
مردان( بیورورپورٹ) اے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ کپتان عوام کی حالت پر رحم کریں وزیراعظم سے حساب کرنا ہے تو سپریم کورٹ میں ثبوت لے جائیں، موٹروے اور شاہراہوں کی بندش سے عوام شدید مشکلات دوچارہیں ، قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا وقت آگیاہے ،فاٹا کی شمولیت سے خیبرپختون خوا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا وہ اتوار کی شام پی کے 30کے علاقہ بالاگڑھی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں پی ٹی آئی ،پی پی اوردیگر جماعتوں کے سینکڑوں افراد نے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کی اجتماع سے مردان کے ضلع ناظم اورپارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار ،جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ اے این پی کا ایجنڈا پختون قوم کی باہمی اتفاق واتحاد اوریکجہتی ہے ہماری سیاست اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پختون قوم کے غصب شدہ حقوق حاصل کرناہے انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے پوچھنا چاہے ہیں کہ وہ پختون قوم کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے دونوں بڑی پارٹیوں کی جنگ وزیراعظم کی کرسی جنگ کے لئے ہے ایک پارٹی کے لیڈر کرسی بچانے میں لگی ہے دوسری پارٹی کے لیڈر کو وزیراعظم بننے کی جلدی ہے پختون خوا کے عوام چکی کے پاٹوں کی طرح اس سیاسی لڑائی میں پس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) اگر پختون بچوں کے مستقبل کے لئے جنگ کرتیں توانہیں خوشی ہوتی لیکن تمام جنگ پنجاب کی سیاسی میدان کے لئے ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات تحریک انصاف کے پیدا کردہ ہیں تلاشی اور حساب کتاب کے دعویدار کو چاہئے کہ وہ سڑکیں ،شاہراہیں اورشہر بند کرنے کی بجائے ثبوت لے کر سپریم کورٹ میں جمع کرائیں سڑکوں اورشہروں کی بندش سے لوگ غذاب میں مبتلا ہیں عمران خان کو شہریوں کی تکالیف کا احساس ہوناچاہئے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ تحریک انصاف کو عوام نے پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیاہے انہیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے اوراب کسی بھی بہانے صوبائی حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو صوبے میں اقتدار پختونوں نے دی ہے لیکن وہ پنجاب کی سیاست کررہے ہیں کیونکہ ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش صرف پنجا ب کی سیاست ہی سے پوری ہوگی امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ،پختونوں کی بربادی پر پنجاب کی ترقی کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب سی پیک پر پختونوں سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں انہیں یاد رکھنا ہوگاکہ خیبرپختون خوا کے نام پر وعدہ خلافی کا انجام نہیں بھولنا چاہئے امیرحیدرخان ہوتی نے فاٹا کو جلد ازجلد خیبرپختون خوا میں شامل کیاجائے بعض قوتیں قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل نہ ہونے اور وہاں رائج کالے قوانین کا خاتمہ نہیں کرناچاہتے اور تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں لیکن اے این پی قبائلی پختونوں کے حقوق کی جنگ آخری دم تک لڑے گی ۔