قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کا تابع بنائیں گے :امیر مقام

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کا تابع بنائیں گے :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) وزیراعظم میاں نوازشریف کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کو بھاگنے نہیں دیں گے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے تابع بنائیں گے تحریک انصاف بیرون ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پاکستان بھرکے جوانوں نے ان کے احتجاج کی کال کو مسترد کرکے ان سے منہ موڑ لیا 2نومبر کو خیبر پختونخواکے عوام بھی ان کوآئینہ دکھائیں گے تحریک انصاف والوں نے صوبہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے حکومت چلانابچوں کاکھیل نہیں صوبہ کے پی کے میںآئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بنے گی وزیراعظم میاں نوازشریف نے ممبرصوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پرمبارک باد دی ہے اوروزیراعظم نے جلسہ میں اعلانات کی منظوری دے کر جلد از جلد ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم پی اے جمشید خان مہمند کی رہائش گاہ پرحال ہی میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ایم پی اے او ر ان کے دیرینہ کارکنان کے ایک بڑے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد میں ایم پی اے کے بھائی ستار خان مہمند ، منیرخان مہمند،نواب علی مہمند،عمران شہید ٹرسٹ کے چیرمین ثاقب خان،ضلعی کونسلر میاں عبدالرحمان،فرخ سیئرایڈوکیٹ، شیرزمان ٹکر، عابد یوسفزئی، سابق ضلعی امیدوار فیاض علی خٹک ، حمید صافی ،ویلج 1کے ناظم حاجی خان محمد، ویلج 2کے ناظم عمران الدین،شیرعلی خان اور دیگر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد پر یلغار کرکے قانون کوہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ہم پاکستان میںآئین کی حکمرانی قائم کرکے دم لیں گے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے اس کو مستحکم او ر ایشین ٹائیگر بنائیں گے لیکن کچھ اندرونی اور بیرونی عناصر ملک کو عد م استحکام سے دوچارکرکے ان کو کو ترقی کی پٹڑھی پر نہیں چڑھنے دیتے لیکن پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور 2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کے ساتھ ساتھ تمام صوبوں کو کلین سویپ کرکے بھاری اکثریت سے حکومتیں قائم کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایم پی اے جمشید خان مہمند کے16اکتوبر کے جلسہ میں ہزاروں کی تعدادمیں شمولیت پر ان کو مبارک باد دی ہے اورجمشید خان مہمند کو 2014 کے ضمنی الیکشن میں ریکارڈ27ہزارووٹوں سے مخالفین کو شکست دینے کی تعریف کی ہے انہوں نے پی کے 27کے عوام کوبطور تحفہ جلسہ میں کی گئی ترقیاتی کاموں جن میں سوئی گیس ،گریڈ سٹیشن اور ترقیاتی کام شامل ہیں کی منظوری دے دی ہے او ر بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہوگا انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ مخالفین کے پروپیگنڈہ کا بھرپور جواب دیں۔